Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 71. Nooh · Ayah 13

Tafseer
  1. مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًاۚ﴿13﴾

    1. مَا لَكُمْکیا ہے تم کو
    2. لَا تَرْجُوْنَنہیں تم امید رکھتے
    3. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    4. وَقَارًاکس وقار کی
Translation · Tafheem-ul-Quran
تمہیں کیا ہوگیا  کہ  اللہ کے لیے تم کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے؟ 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة نُوْح 13 مطلب یہ ہے کہ دنیا کے چھوٹے چھوٹے ریئسوں اور سرداروں کے بارے میں تو تم یہ سمجھتے ہو کہ ان کے وقار کے خلاف کوئی حرکت کرنا خطرناک ہے، مگر خداوند عالم کے متعلق تم یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ بھی کوئی باوقار ہستی ہوگا۔ اس کے خلاف تم بغاوت کرتے ہو، اس کی خدائی میں دوسروں کو شریک ٹھیراتے ہو، اس کے احکام کی نافرمانیاں کرتے ہو، اور اس سے تمہیں یہ اندیشہ لاحق نہیں ہوتا کہ وہ اس کی سزا دے گا۔
Tafheem-ul-Quran - 71 : 13