Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 71. Nooh · Ayah 25

Tafseer
  1. مِمَّا خَطِیْٓئٰتِهِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا١ۙ۬ فَلَمْ یَجِدُوْا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْصَارًا﴿25﴾

    1. مِمَّامگر گمراہی میں
    2. خَطِيْٓئٰتِهِمْخطائیں تھیں ان کی
    3. اُغْرِقُوْاوہ غرق کیے گئے
    4. فَاُدْخِلُوْاپھر فورا داخل کیے گئے
    5. نَارًاآگ میں
    6. فَلَمْپھر نہ
    7. يَجِدُوْاانہوں نے پایا
    8. لَهُمْاپنے لیے
    9. مِّنْ دُوْنِسوا
    10. اللّٰهِاللہ کے
    11. اَنْصَارًاکوئی مددگار
Translation · Tafheem-ul-Quran
اپنی خطاوٴں کی بنا پر ہی وہ غرق کیے گئے اور آگ  میں جھونک دیے گئے،19 پھر انہوں نے اپنے لیے اللہ سے بچانے والا کوئی مددگار نہ پایا۔20
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة نُوْح 19 یعنی غرق ہونے پر ان کا قصہ تمام نہیں ہوگیا، بلکہ مرنے کے بعد فوراً ہی ان کی روحیں آگ کے عذاب میں مبتلا کردی گئیں۔ یہ بعینہ وہی معاملہ ہے جو فرعون اور اس کی قوم کے ساتھ کیا گیا، جیسا کہ سورة مومن، آیات 45۔ 46 میں بیان کیا گیا ہے (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، المومن، حاشیہ 63)۔ یہ آیت بھی ان آیات میں سے ہے جس سے برزخ کا عذاب ثابت ہوتا ہے۔ سورة نُوْح 20 یعنی اپنے جن معبودوں کو وہ اپنی حامی و مددگار سمجھتے تھے ان میں سے کوئی بھی انہیں بچانے کے لیے نہ آیا۔ یہ گویا تنبیہ تھی اہل مکہ کے لیے کہ تم بھی اگر خدا کے عذاب میں مبتلا ہوگئے تو تمہارے یہ معبود، جن پر تم بھروسا کیے بیٹھے ہو، تمہارے کسی کام نہ آئیں گے۔
Tafheem-ul-Quran - 71 : 25