تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 24
Tafseerحَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا﴿24﴾
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَا رَاَوْاجب وہ دیکھیں گے
- مَا يُوْعَدُوْنَجو انہیں وعدہ دیاجاتا ہے
- فَسَيَعْلَمُوْنَتو وہ عنقریب جان لیں گے
- مَنْکس
- اَضْعَفُکمزور تر
- نَاصِرًامددگار
- وَّاَقَلُّاور کم تر
- عَدَدًاتعداد میں
Translation · Tafheem-ul-Quran
(یہ لوگ اپنی اِس روش سے باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب اُس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں اور کس کا جتھا تعداد میں کم ہے۔ 24
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْجِنّ 24
اس آیت کا پس منظر یہ ہے کہ اس زمانے میں قریش کے جو لوگ رسول اللہ ﷺ کی دعوت الی اللہ کو سنتے ہی آپ پر ٹوٹ پڑتے تھے وہ اس زعم میں مبتلا تھے کہ ان کا جتھا بڑا زبردست ہے اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چند مٹھی بھر آدمی ہیں اس لیے وہ بآسانی آپ کو دبا لیں گے۔ اس پر فرمایا جا رہا ہے کہ آج یہ لوگ رسول کو بےیارو مددگار اور اپنے آپ کو کثیر التعداد دیکھ کر حق کی آواز کو دبانے کے لیے بڑے دلیر ہو رہے ہیں، مگر جب وہ برا وقت آجائے گا جس سے ان کو ڈرایا جا رہا ہے تو ان کو پتہ چل جائے گا کہ بےیارو مددگار حقیقت میں کون ہے۔