Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 73. Al-Muzzammil · Ayah 14

Tafseer
  1. یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ وَ كَانَتِ الْجِبَالُ كَثِیْبًا مَّهِیْلًا﴿14﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. تَرْجُفُکانپے گی
    3. الْاَرْضُزمین
    4. وَالْجِبَالُاور پہاڑ
    5. وَكَانَتِاور ہوجائیں گے
    6. الْجِبَالُپہاڑ
    7. كَثِيْبًاریت کے تودے
    8. مَّهِيْلًاریزہ ریزہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ اُس دن ہو گا جب زمین اور پہاڑ لرز اُٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر جو بکھرے جا رہے ہیں۔ 14
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُزَّمِّل 14 چونکہ اس وقت پہاڑوں کے اجزاء کو باندھ کر رکھنے والی کشش ختم ہوجائے گی، اس لیے پہلے تو وہ باریک بھربھری ریت کے ٹیلے بن جائیں گے، پھر جو زلزلہ زمین کو ہلا رہا ہوگا اس کی وجہ سے یہ ریت بکھر جائے گی اور ساری زمین ایک چٹیل میدان بن جائے گی۔ اسی آخری کیفیت کو سورة طٰہٰ آیات 105 تا 107 میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ " لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ ان پہاڑوں کا کیا بنے گا۔ کہو، میرا رب ان کو دھول بنا کر اڑا دے گا اور زمین کو ایسا ہموار چٹیل میدان بنا دے گا کہ اس میں تم کوئی بل اور سلوٹ نہ دیکھو گے "۔
Tafheem-ul-Quran - 73 : 14