Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 15

Tafseer
  1. ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَۗۙ﴿15﴾

    1. ثُمَّ يَطْمَعُپھر وہ طمع کرتا ہے
    2. اَنْ اَزِيْدَکہ (اور) زیادہ دوں
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دُوں۔ 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُدَّثِّر 13 اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ اس پر بھی اس کی حرص ختم نہیں ہوئی۔ اتنا کچھ پانے کے بعد بھی وہ بس اسی فکر میں لگا ہوا ہے کہ اسے دنیا بھر کی نعمتیں عطا کردی جائیں۔ دوسرا مطلب حضرت حسن بصری اور بعض دوسرے بزرگوں نے یہ بیان کیا ہے کہ وہ کہا کرتا تھا کہ اگر واقعی محمد ﷺ کا یہ بیان سچا ہے کہ مرنے کے بعد کوئی دوسری زندگی ہے اور اس میں کوئی جنت بھی ہوگی تو وہ جنت میرے ہی لیے بنائی گئی ہے۔
Tafheem-ul-Quran - 74 : 15