تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 76. Al-Insaan · Ayah 28
Tafseerنَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْ١ۚ وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا﴿28﴾
- نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْہم نے انہیں پیدا کیا
- وَشَدَدْنَآاور ہم نے مضبوط کئے
- اَسْرَهُمْ ۚان کے جوڑ
- وَاِذَا شِئْنَااور جب ہم چاہیں
- بَدَّلْنَآہم بدل دیں
- اَمْثَالَهُمْان جیسے لوگ
- تَبْدِيْلًابدل کر
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہم نے ہی اِن کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں اِن کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیں۔ 32
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الدَّهْر 32
اصل الفاظ ہیں اذا شئنا بدلنا امثالھم تبدیلاً۔ اس فقرے کے کئی معنی ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ ہم جب چاہیں انہیں ہلاک کر کے انہی کے جنس کے دوسرے لوگ ان کی جگہ لا سکتے ہیں جو اپنے کردار میں ان سے مختلف ہوں گے۔ دوسرے یہ کہ ہم جب چاہیں ان کی شکلیں تبدیل کرسکتے ہیں، یعنی جس طرح ہم کسی کو تندرست اور سلیم الاعضاء بنا سکتے ہیں اسی طرح ہم اس پر بھی قادر ہیں کہ کسی کو مفلوج کردیں، کسی کو لقوہ مار جائے اور کوئی کسی بیماری یا حادثے کا شکار ہو کر اپاہج ہوجائے۔ تیسرے یہ کہ ہم جب چاہیں موت کے بعد ان کو دوبارہ کسی اور شکل میں پیدا کرسکتے ہیں۔