Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 23

Tafseer
  1. فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ﴿23﴾

    1. فَقَدَرْنَا ڰپھر ہم نے اندازہ کیا
    2. فَنِعْمَتو کیسا اچھا
    3. الْقٰدِرُوْنَاندازہ کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے ، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں۔ 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُرْسَلٰت 13 یہ حیات بعد موت کے امکان کی صریح دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ جب ہم ایک حقیر نطفے سے تمہاری ابتدا کر کے تمہیں پورا انسان بنانے پر قادر تھے، تو آخر دوبارہ تمہیں کسی اور طرح پیدا کردینے پر کیوں قادر نہ ہوں گے ؟ ہماری یہ تخلیق، جس کے نتیجے میں تم آج زندہ موجود ہو، خود اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں، ایسے عاجز نہیں ہیں کہ ایک دفعہ پیدا کر کے پھر تمہیں پیدا نہ کرسکیں۔