تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 78. An-Naba · Ayah 37
Tafseerرَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ﴿37﴾
- رَّبِّ السَّمٰوٰتِجو رب ہے آسمانوں کا
- وَالْاَرْضِاور زمین کا
- وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمٰنِاور جو ان دونوں کے درمیان ہے رحمن
- لَا يَمْلِكُوْنَنہ مالک ہوں گے
- مِنْهُ خِطَابًااس سے بات کرنے کے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں۔23
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّبَا 23
یعنی میدان حشر میں دربار الہی کے رعب کا یہ عالم ہوگا کہ اہل زمین ہوں یا اہل آسمان، کسی کی بھی یہ مجال نہ ہوگی کہ از خود اللہ تعالیٰ کے حضور زبان کھول سکے، یا عدالت کے کام میں مداخلت کرسکے۔