تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 45
Tafseerاِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاؕ﴿45﴾
- اِنَّمَآبیشک
- اَنْتَ مُنْذِرُتو خبردار کرنے والا ہے
- مَنْ يَّخْشٰىهَااس کو جو ڈرتا ہو اس سے
Translation · Tafheem-ul-Quran
تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النّٰزِعٰت 23
اس کی تشریح بھی ہم تفسیر سورة ملک حاشیہ 36 میں کرچکے ہیں۔ رہا یہ ارشاد کہ تم ہر اس شخص کو خبردار کردینے والے ہو جو اس کا خوف کرے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خوف نہ کرنے والوں کو خبردار کرنا تمہارا کام نہیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے خبردار کرنے کا فائدہ اسی کو پہنچے گا جو اس دن کے آنے کا خوف کرے۔