Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 46

Tafseer
  1. كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ع﴿46﴾

    1. كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
    2. يَوْمَ يَرَوْنَهَاجس دن وہ دیکھ لیں گے اس کو ( تو کہیں گے گویا کہ)
    3. لَمْ يَلْبَثُوْٓانہیں وہ ٹھہرے
    4. اِلَّا عَشِيَّةًمگر شام کا وقت
    5. اَوْ ضُحٰىهَایا اس کی صبح
Translation · Tafheem-ul-Quran
جس 23 روز یہ لوگ اُسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہو گا کہ (یہ دنیا میں یا حالتِ موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھہرے ہیں۔24
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النّٰزِعٰت 24 یہ مضمون اس سے پہلے کئی جگہ قرآن میں بیان ہوچکا ہے اور ہم اس کی تشریح کرچکے ہیں۔ ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، یونس، حاشیہ 53۔ بنی اسرائیل، حاشیہ 56۔ جلد سوم، طہٰ ، حاشیہ 80۔ المومنون، حاشیہ 101۔ الروم، حواشی 81۔ 82۔ جلد چہارم۔ یسین، حاشیہ 48۔ اس کے علاوہ یہ مضمون سورة احقاف آیت 35 میں بھی گزر چکا ہے جسکی تشریح ہم نے وہاں نہیں کی کیونکہ پہلے کئی جگہ تشریح ہوچکی تھی۔