تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 7
Tafseerتَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُؕ﴿7﴾
- تَتْبَعُهَاپیچھے آئے گی اس کے
- الرَّادِفَةُپیچھے آنے والی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا، 2
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النّٰزِعٰت 2
پہلے جھٹکے سے مراد وہ جھٹکا ہے جو زمین اور اس کی ہر چیز کو تباہ کر دے گا اور دوسرے جھٹکے سے مراد وہ جھٹکا ہے جس کے بعد تمام مردے زندہ ہو کر زمین سے نکل آئیں گے۔ اسی کیفیت کو سورة زمر میں یوں بیان کیا گیا ہے " اور صور پھونکا جائے گا تو زمین اور آسمان میں جو بھی ہیں وہ سب مر کر گر جائیں گے سوائے ان کے جنہیں اللہ (زندہ رکھنا) چاہے۔ پھر ایک دوسرا صور پھونکا جائے گا تو یکایک وہ سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گے "۔ (آیت 68)۔