تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 8
Tafseerقُلُوْبٌ یَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌۙ﴿8﴾
- قُلُوْبٌکچھ دل
- يَّوْمَئِذٍاس دن
- وَّاجِفَةٌدھڑکنے والے ہیں/ ہوں گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے، 3
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النّٰزِعٰت 3
" کچھ دل " کے الفاظ اس لیے استعمال کیے گئے ہیں کہ قرآن مجید کی رو سے صرف کفار و فجار اور منافقین ہی پر قیامت کے روز ہول طاری ہوگا۔ مومنین صالحین اس ہول سے محفوظ ہوں گے۔ سورة انبیاء میں ان کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ " وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت ان کو ذرا پریشان نہ کرے گا اور ملائکہ بڑھ کر ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا "۔ (آیت 103)۔