تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 7
وَ اِذْ یَعِدُكُمُ اللّٰهُ اِحْدَى الطَّآئِفَتَیْنِ اَنَّهَا لَكُمْ وَ تَوَدُّوْنَ اَنَّ غَیْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُوْنُ لَكُمْ وَ یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَ یَقْطَعَ دَابِرَ الْكٰفِرِیْنَۙ﴿7﴾
- وَاِذْاور جب
- يَعِدُكُمُتمہیں وعدہ دیتا تھا
- اللّٰهُاللہ
- اِحْدَىایک کا
- الطَّآئِفَتَيْنِدو گروہ
- اَنَّهَاکہ وہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- وَتَوَدُّوْنَاور چاہتے تھے
- اَنَّکہ
- غَيْرَبغیر
- ذَاتِ الشَّوْكَةِکانٹے والا
- تَكُوْنُہو
- لَكُمْتمہارے لیے
- وَاور
- يُرِيْدُچاہتا تھا
- اللّٰهُاللہ
- اَنْکہ
- يُّحِقَّثابت کردے
- الْحَقَّحق
- بِكَلِمٰتِهٖاپنے کلمات سے
- وَيَقْطَعَاور کاٹ دے
- دَابِرَجڑ
- الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
یاد کرو وہ موقع جب کہ اللہ تم سے وعدہ کر رہا تھا کہ دونوں گروہوں میں سے ایک تمہیں مِل جائے گا۔5 تم چاہتے تھے کہ کمزور گروہ تمہیں ملے۔ 6مگر اللہ کا ارادہ یہ تھا کہ اپنے ارشادات سے حق کو حق کر دکھائے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْفَال 5
یعنی تجارتی قافلہ یا لشکر قریش۔
سورة الْاَنْفَال 6
یعنی قافلہ جس کے ساتھ صرف تیس چالیس محافظ تھے۔