Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 80. Abasa · Ayah 11

Tafseer
  1. كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌۚ﴿11﴾

    1. كَلَّآہرگز نہیں
    2. اِنَّهَابیشک وہ
    3. تَذْكِرَةٌایک نصیحت ہے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہر گز نہیں، 3 یہ تو ایک نصیحت ہے، 4
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة عَبَس 3 یعنی ایسا ہرگز نہ کرو۔ خدا کو بھولے ہوئے اور اپنی دنیوی وجاہت پر پھولے ہوئے لوگوں کو بےجا اہمیت نہ دو۔ نہ اسلام کی تعلیم ایسی چیز ہے کہ جو اس سے منہ موڑے اس کے سامنے اسے بالحاح پیش کیا جائے، اور نہ تمہاری یہ شان ہے کہ ان مغرور لوگوں کو اسلام کی طرف لانے کے لیے کسی ایسے اندازے سے کوشش کرو جس سے یہ اس غلط فہمی میں پڑجائیں کہ تمہاری کوئی غرض ان سے اٹکی ہوئی ہے، یہ مان لیں گے تو تمہاری دعوت فروغ پا سکے گی ورنہ ناکام ہوجائے گی۔ حق ان سے اتنا ہی بےنیاز ہے جتنے یہ حق سے بےنیاز ہیں۔ سورة عَبَس 4 مراد ہے قرآن۔