تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 80. Abasa · Ayah 21
Tafseerثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ﴿21﴾
- ثُمَّ اَمَاتَهٗپھر موت دی اس کو
- فَاَقْبَرَهٗپھر قبر دی اس کو
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا۔ 14
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة عَبَس 14
یعنی اپنی پیدائش اور اپنی تقدیر کے معاملہ ہی میں نہیں بلکہ اپنی موت کے معاملہ میں بھی یہ اپنے خالق کے آگے بالکل بےبس ہے، نہ اپنے اختیار سے پیدا ہوسکتا ہے، نہ اپنے اختیار سے مر سکتا ہے، اور نہ اپنی موت کو ایک لمحہ کے لیے بھی ٹال سکتا ہے۔ جس وقت، جہاں، جس حال میں بھی اس کی موت کا فیصلہ کردیا گیا ہے اسی وقت، اسی جگہ اور اسی حال میں یہ مر کر رہتا ہے، اور جس نوعیت کی قبر بھی اس کے لیے طے کردی گئی ہے اسی نوعیت کی قبر میں ودیعت ہوجاتا ہے، خواہ وہ زمین کا پیٹ ہو، یا سمندر کی گہرائیاں، یا آگ کا الاؤ، یا کسی درندے کا معدہ انسان خود تو درکنار، ساری دنیا مل کر بھی اگر چاہے تو کسی شخص کے معاملہ میں خالق کے اس فیصلے کو بدل نہیں سکتی۔