تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 80. Abasa · Ayah 20
Tafseerثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ﴿20﴾
- ثُمَّ السَّبِيْلَپھر راستہ
- يَسَّرَهٗاس نے آسان کیا اس کا
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی، 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة عَبَس 13
یعنی دنیا میں وہ تمام اسباب و وسائل فراہم کیے جن سے یہ کام لے سکے، ورنہ اس کے جسم اور ذہن کی ساری قوتیں بےکار ثابت ہوتیں اگر خالق نے ان کو استعمال کرنے کے لیے زمین پر یہ سرو سامان مہیا نہ کردیا ہوتا اور یہ امکانات پیدا نہ کردیے ہوتے۔ مزید براں خالق نے اس کو یہ موقع بھی دے دیا کہ اپنے لیے خیر یا شر، شکر یا کفر، طاعت یا عصیان کی جو راہ بھی یہ اختیار کرنا چاہے کرسکے، اس نے دونوں راستے اس کے سامنے کھول کر رکھ دیے اور ہر راہ اس کے لیے ہموار کردی کہ جس پر بھی یہ چلنا چاہے چلے۔