تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 81. At-Takwir · Ayah 18
Tafseerوَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ﴿18﴾
- وَالصُّبْحِاور صبح
- اِذَا تَنَفَّسَجب دم بھرے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا، 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة التَّكْوِیْر 13
یہ قسم جس بات پر کھائی گئی ہے وہ آگے کی آیات میں بیان کی گئی ہے۔ مطلب اس قسم کا یہ ہے کہ محمد ﷺ نے تاریکی میں کوئی خواب نہیں دیکھا بلکہ جب تارے چھپ گئے تھے، رات رخصت ہوگئی تھی اور صبح روشن نمودار ہوگئی تھی، اس وقت کھلے آسمان پر انہوں نے خدا کے فرشتے کو دیکھا تھا۔ اس لیے وہ جو کچھ بیان کر رہے ہیں وہ ان کے آنکھوں دیکھے مشاہدے اور پورے ہوش گوش کے ساتھ دن کی روشنی میں پیش آنے والے تجربے پر مبنی ہے۔