Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 81. At-Takwir · Ayah 4

Tafseer
  1. وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ﴿4﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. الْعِشَارُدس ماہ کی گابھن اونٹنیاں
    3. عُطِّلَتْچھٹی پھریں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب دس مہینے کی حاملہ اُونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی، 4
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة التَّكْوِیْر 4 عربوں کو قیامت کی سختی کا تصور دلانے کے لیے یہ بہترین طرز بیان تھا۔ موجودہ زمانہ کے ٹرک اور بسیں چلنے سے پہلے اہل عرب کے لیے اس اونٹنی سے زیادہ قیمتی مال اور کوئی نہ تھا جو بچہ جننے کے قریب ہو۔ اس حالت میں اس کی بہت زیادہ حفاظت اور دیکھ بھال کی جاتی تھی تاکہ وہ کھوئی نہ جائے، کوئی اسے چرا نہ لے، یا اور کسی طرح وہ ضائع نہ ہوجائے۔ ایسی اونٹنیوں سے لوگوں کا غافل ہوجانا گویا یہ معنی رکھتا تھا کہ اس وقت کچھ ایسی سخت افتاد لوگوں پر پڑے گی کہ انہیں اپنے اس عزیز ترین مال کی حفاظت کا بھی ہوش نہ رہے گا۔