تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 5
Tafseerعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ﴿5﴾
- عَلِمَتْ نَفْسٌجان لے ہر شخص
- مَّا قَدَّمَتْکیا اس نے آگے بھیجا
- وَاَخَّرَتْاور پیچھے چھوڑا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا۔ 3
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاِنْفِطَار 3
اصل الفاظ ہیں ما قدمت و اخرت۔ ان الفاظ کے کئی مفہوم ہو سکتے ہیں اور وہ سب ہی یہاں مراد ہے
(1) جو اچھا یا برا عمل آدمی نے کر کے آگے بھیج دیا وہ ما قدمت ہے اور جس کے کرنے سے وہ باز رہا وہ ما اخرت۔ اس لحاظ سے یہ الفاظ تقریباً انگریزی زبان کے الفاظ Commission اور Omission کے ہم معنی ہیں۔
(2) جو کچھ پہلے کیا وہ ما قدمت ہے اور جو کچھ بعد میں کیا وہ ما اخرت، یعنی آدمی کا پورا نامہ اعمال ترتیب وار اور تاریخ وار اس کے سامنے آجائے گا۔
(3) جو اچھے اور برے اعمال آدمی نے اپنی زندگی میں کیے وہ ما قدمت ہیں اور ان اعمال کے جو آثار و نتائج وہ انسانی معاشرے میں اپنے پیچھے چھوڑ گیا وہ ما اخرت۔