تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 33
Tafseerوَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ﴿33﴾
- وَمَآ اُرْسِلُوْااور نہیں بھیجے گئے
- عَلَيْهِمْان پر
- حٰفِظِيْنَنگہبان
Translation · Tafheem-ul-Quran
حالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے۔ 14
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُطَفِّفِيْن 14
اس مختصر سے فقرے میں ان مذاق اڑانے والوں کو بڑی سبق آموز تنبیہ کی گئی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ بالفرض وہ سب کچھ غلط ہے جس پر مسلمان ایمان لائے ہیں۔ لیکن وہ تمہارا تو کچھ نہیں بگاڑ رہے ہیں۔ جس چیز کو انہوں نے حق سمجھا ہے اس کے مطابق وہ اپنی جگہ خود ہی ایک خاص اخلاقی رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ اب کیا خدا نے تمہیں کوئی فوجدار بنا کر بھیجا ہے کہ جو تمہیں نہیں چھیڑ رہا ہے اس کو تم چھیڑو اور جو تمہیں کوئی تکلیف نہیں دے رہا ہے اسے تم خواہ مخواہ تکلیف دو ؟