Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 32

Tafseer
  1. وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ﴿32﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. رَاَوْهُمْانہیں دیکھتے
    3. قَالُوْٓاکہتے
    4. اِنَّ هٰٓؤُلَآءِبیشک یہ لوگ
    5. لَضَآلُّوْنَگمراہ (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں، 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُطَفِّفِيْن 13 یعنی ان کی عقل ماری گئی ہے، اپنے آپ کو دنیا کے فائدوں اور لذتوں سے صرف اس لیے محروم کرلیا ہے اور ہر طرح کے خطرات اور مصائب صرف اس لیے مول لے لیے ہیں کہ محمد ﷺ نے انہیں آخرت اور جنت اور دوزخ کے چکر میں ڈال دیا ہے۔ جو کچھ حاضر ہے اسے اس موھوم امید پر چھوڑ رہے ہیں کہ موت کے بعد کسی جنت کے ملنے کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور جو تکلیفیں آج پہنچ رہی ہے انہیں اس خیال خام کی بنا پر انگیز کر رہے ہیں کہ دوسری دنیا میں کوئی جہنم ہوگی جس کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے۔