Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 5

Tafseer
  1. وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ﴿5﴾

    1. وَاَذِنَتْاور سن لے گا
    2. لِرَبِّهَااپنے رب کا
    3. وَحُقَّتْاور اسی لائق ہے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اپنے ربّ کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے)۔4
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاِنْشِقَاق 4 یہ صراحت نہیں کی گئی کہ جب یہ اور یہ واقعات ہوں گے تو کیا ہوگا، کیونکہ بعد کا یہ مضمون اس کو آپ سے آپ ظاہر کردیتا ہے کہ اسے انسان تو اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے اس کے سامنے حاضر ہونے والا ہے، تیرا نامہ اعمال تجھے دیا جانے والا ہے، اور جیسا تیرا نامہ اعمال ہوگا اس کے مطابق تجھے جزا یا سزا ملنے والی ہے۔