تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 6
Tafseerیٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ﴿6﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الْاِنْسَانُانسان
- اِنَّكَبیشک تو
- كَادِحٌتکلیف اٹھانے والا
- اِلٰىطرف
- رَبِّكَاپنا رب
- كَدْحًاخوب تکلیف
- فَمُلٰقِيْهِپھر اس کو ملنا ہے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے انسان، تُو کشاں کشاں اپنے ربّ کی طرف چلا جا رہا ہے 5 اور اُس سے ملنے والا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاِنْشِقَاق 5
یعنی وہ ساری تگ و دو اور دوڑ دھوپ جو تو دنیا میں کر رہا ہے، اس کے متعلق چاہے تو یہی سمجھتا رہے کہ یہ صرف دنیا کی زندگی تک ہے اور دنیوی اغراض کے لیے ہے، لیکن در حقیقت تو شعوری یا غیر شعوری طور پر جا رہا ہے اپنے رب کی طرف اور آخر کار وہیں تجھے پہنچ کر رہنا ہے۔