تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 86. At-Taariq · Ayah 14
Tafseerوَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ﴿14﴾
- وَّمَااور نہیں
- هُوَوہ
- بِالْهَزْلِبیہودہ بات
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہنسی مذاق نہیں ہے۔ 7
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الطَّارِق 7
یعنی جس طرح آسمان سے بارشوں کا برسنا اور زمین کا شق ہو کر نباتات اپنے اندر سے اگلنا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ ایک سنجیدہ حقیقت ہے، اسی طرح قرآن جس چیز کی خبر دے رہا ہے کہ انسان کو پھر اپنے خدا کی طرف پلٹنا ہے، یہ بھی کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں ہے بلکہ ایک دو ٹوک بات ہے، ایک سنجیدہ حقیقت ہے، ایک اٹل قول حق ہے جسے پورا ہو کر رہنا ہے۔