تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 86. At-Taariq · Ayah 15
Tafseerاِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ﴿15﴾
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- يَكِيْدُوْنَتدبیر کرتے ہیں
- كَيْدًاتدبیر
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ لوگ کچھ چالیں چل رہے ہیں 8
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الطَّارِق 8
یعنی یہ کفار اس قرآن کی دعوت کو شکست دینے کے لیے طرح طرح کی چالیں چل رہے ہیں۔ اپنی پھونکوں سے اس چراغ کو بجھانا چاہتے ہیں۔ ہر قسم کے شبہات لوگوں کے دلوں میں ڈال رہے ہیں۔ ایک سے ایک جھوٹا الزام تراش کر اس کے پیش کرنے والے نبی پر لگا رہے ہیں تاکہ دنیا میں اس کی بات چلنے نہ پائے اور کفر و جاہلیت کی وہی تاریکی چھائی رہے جسے چھانٹنے کی وہ کوشش کر رہا ہے۔