Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 19

Tafseer
  1. وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ﴿19﴾

    1. وَتَاْكُلُوْنَاور تم کھاتے ہو
    2. التُّرَاثَمال میراث
    3. اَكْلًا لَّمًّاکھانا سمیٹ کر
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو، 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفَجْر 13 عرب میں عورتوں اور بچوں کو تو میراث سے ویسے ہی محروم رکھا جاتا تھا اور لوگوں کا نظریہ اس باب میں یہ تھا کہ میراث کا حق صرف ان مردوں کو پہنچتا ہے جو لڑنے اور کنبے کی حفاظت کرنے کے قابل ہوں۔ اس کے علاوہ مرنے والے کے وارثوں میں جو زیادہ طاقتور اور با اثر ہوتا تھا وہ بلا تامل ساری میراث سمیٹ لیتا تھا اور ان سب لوگوں کا حصہ مار کھاتا تھا جو اپنا حصہ حاصل کرنے کا بل بوتا نہ رکھتے ہوں۔ حق اور فرض کی کوئی اہمیت ان کی نگاہ میں نہ تھی کہ ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض سمجھ کر حق دار کو اس کا حق دیں خواہ وہ اسے حاصل کرنے کی طاقت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو۔