تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 28
Tafseerارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ﴿28﴾
- ارْجِعِيْٓلوٹ چل
- اِلٰى رَبِّكِاپنے رب کی طرف
- رَاضِيَةًراضی
- مَّرْضِيَّةًوہ تجھ سے راضی
Translation · Tafheem-ul-Quran
چل اپنے ربّ کی طرف19 اِس حال میں کہ تُو (اپنے انجامِ نیک سے) خوش (اور اپنے ربّ کے نزدیک) پسندیدہ ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفَجْر 19
یہ بات اس سے موت کے وقت بھی کہی جائے گی، قیامت کے روز جب وہ دوبارہ اٹھ کر میدان حشر کی طرف چلے گا اس وقت بھی کہی جائے گی، اور جب اللہ کی عدالت میں پیشی کا موقع آئے گا اس وقت بھی کہی جائے گی ہر مرحلے پر اسے اطمینان دلایا جائے گا کہ وہ اللہ کی رحمت کی طرف جا رہا ہے۔