Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 4

  1. اِلَّا الَّذِیْنَ عٰهَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ ثُمَّ لَمْ یَنْقُصُوْكُمْ شَیْئًا وَّ لَمْ یُظَاهِرُوْا عَلَیْكُمْ اَحَدًا فَاَتِمُّوْۤا اِلَیْهِمْ عَهْدَهُمْ اِلٰى مُدَّتِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ﴿4﴾

    1. اِلَّاسوائے
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. عٰهَدْتُّمْتم نے عہد کیا تھا
    4. مِّنَسے
    5. الْمُشْرِكِيْنَمشرک (جمع)
    6. ثُمَّپھر
    7. لَمْ يَنْقُصُوْكُمْانہوں نے تم سے کمی نہ کی
    8. شَيْئًاکچھ بھی
    9. وَّلَمْ يُظَاهِرُوْااور نہ انہوں نے مدد کی
    10. عَلَيْكُمْتمہارے خلاف
    11. اَحَدًاکسی کی
    12. فَاَتِمُّوْٓاتو پورا کرو
    13. اِلَيْهِمْان سے
    14. عَهْدَهُمْان کا عہد
    15. اِلٰىتک
    16. مُدَّتِهِمْان کی مدت
    17. اِنَّبیشک
    18. اللّٰهَاللہ
    19. يُحِبُّدوست رکھتا ہے
    20. الْمُتَّقِيْنَپرہیزگار (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
بجز اُن مشرکین کے جن سے تم نے معاہدے کیے پھر اُنہوں نے اپنے عہد کو پورا کرنے میں تمہارے ساتھ کوئی کمی نہیں کی اور نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کی، تو ایسے لوگوں کے ساتھ تم بھی مُدتِ معاہدہ تک وفا کرو کیونکہ اللہ متقیوں ہی کو پسند کرتا ہے۔5
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة التَّوْبَة 5 یعنی یہ بات تقویٰ کے خلاف ہوگی کہ جنھوں نے تم سے کوئی عہد شکنی نہیں کی ہے ان سے تم عہد شکنی کرو۔ اللہ کے نزدیک پسندیدہ صرف وہی لوگ ہیں جو ہر حال میں تقویٰ پر قائم رہیں۔