تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 81
فَرِحَ الْمُخَلَّفُوْنَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلٰفَ رَسُوْلِ اللّٰهِ وَ كَرِهُوْۤا اَنْ یُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ قَالُوْا لَا تَنْفِرُوْا فِی الْحَرِّ١ؕ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا١ؕ لَوْ كَانُوْا یَفْقَهُوْنَ﴿81﴾
- فَرِحَخوش ہوئے
- الْمُخَلَّفُوْنَپیچھے رہنے والے
- بِمَقْعَدِهِمْاپنے بیٹھ رہنے سے
- خِلٰفَخلاف (پیچھے)
- رَسُوْلِرسول
- اللّٰهِاللہ
- وَكَرِهُوْٓااور انہوں نے ناپسند کیا
- اَنْکہ
- يُّجَاهِدُوْاوہ جہاد کریں
- بِاَمْوَالِهِمْاپنے مالوں سے
- وَاَنْفُسِهِمْاور اپنی جانیں
- فِيْمیں
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کی راہ
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- لَا تَنْفِرُوْانہ کوچ کرو
- فِي الْحَرِّگرمی میں
- قُلْآپ کہ دیں
- نَارُ جَهَنَّمَجہنم کی آگ
- اَشَدُّسب سے زیادہ
- حَرًّاگرمی میں
- لَوْکاش
- كَانُوْا يَفْقَهُوْنَوہ سمجھ رکھتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
جن لوگوں کو پیچھے رہ جانے کی اجازت دے دی گئی تھی وہ اللہ کے رسول کا ساتھ نہ دینے اور گھر بیٹھے رہنے پر خوش ہوئے اور انہیں گوارا نہ ہوا کہ اللہ کی راہ میں جان و مال سے جہاد کریں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ "اس سخت گرمی میں نہ نکلو" ان سے کہو کہ جہنم کی آگ اس سے زیادہ گرم ہے، کاش انہیں اس کا شعور ہوتا