Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 93

  1. اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ وَ هُمْ اَغْنِیَآءُ١ۚ رَضُوْا بِاَنْ یَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ١ۙ وَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿93﴾

    1. اِنَّمَااس کے سوا نہیں (صرف)
    2. السَّبِيْلُراستہ (الزام)
    3. عَلَيپر
    4. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    5. يَسْتَاْذِنُوْنَكَآپ سے اجازت چاہتے ہیں
    6. وَهُمْاور وہ
    7. اَغْنِيَآءُغنی (جمع)
    8. رَضُوْاوہ خوش ہوئے
    9. بِاَنْکہ
    10. يَّكُوْنُوْاوہ ہوجائیں
    11. مَعَساتھ
    12. الْخَوَالِفِپیچھے رہ جانیوالی عورتیں
    13. وَطَبَعَاور مہر لگا دی
    14. اللّٰهُاللہ
    15. عَلٰيپر
    16. قُلُوْبِهِمْان کے دل
    17. فَهُمْسو وہ
    18. لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
البتہ اعتراض ان لوگوں پر ہے جو مالدار ہیں اور پھر بھی تم سے درخواستیں کرتے ہیں کہ انہیں شرکت جہاد سے معاف رکھا جائے انہوں نے گھر بیٹھنے والیوں میں شامل ہونا پسند کیا اور اللہ نے ان کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیا، اس لیے اب یہ کچھ نہیں جانتے (کہ اللہ کے ہاں ان کی روش کا کیا نتیجہ نکلنے والا ہے)