Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 90. Al-Balad · Ayah 3

Tafseer
  1. وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ﴿3﴾

    1. وَوَالِدٍاور والد کی
    2. وَّمَا وَلَدَاور اولاد کی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی، 4
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَلَد 4 چونکہ مطلقاً باپ اور اس سے پیدا ہونے والی اولاد کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں اور آگے انسان کا ذکر کیا گیا ہے، اس لیے باپ سے مراد آدم ؑ ہی ہو سکتے ہیں۔ اور ان سے پیدا ہونے والی اولاد سے مراد وہ تمام انسان ہیں جو دنیا میں پائے گئے ہیں، اب پائے جاتے ہیں اور آئندہ پائے جائیں گے۔
Tafheem-ul-Quran - 90 : 3