Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 96. Al-Alaq · Ayah 17

Tafseer
  1. فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ﴿17﴾

    1. فَلْيَدْعُتو بلالے
    2. نَادِيَهٗاپنی مجلس
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ بُلالے اپنے حامیوں کی ٹولی کو، 14
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة العلق 14 جیسا کہ ہم نے دیباچہ میں بیان کیا ہے ابو جہل کے دھمکی دینے پر جب رسول اللہ ﷺ نے اس کو جھڑک دیا تھا تو اس نے کہا تھا کہ اے محمد، تم کس بل پر مجھے ڈراتے ہو، خدا کی قسم اس وادی میں میرے حمایتی سب سے زیادہ ہیں۔ اس پر فرمایا جارہا ہے کہ یہ بلا لے اپنے حمایتیوں کو۔