تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 96. Al-Alaq · Ayah 19
Tafseerكَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩۩ع﴿19﴾
- كَلَّانہیں نہیں
- ۭ لَا تُطِعْهُاس کی بات نہ مان
- وَاسْجُدْاور سجدہ کر
- وَاقْتَرِبْاور نزدیک ہو
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہرگزنہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے ربّ کا) قرب حاصل کرو۔ 16
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة العلق 16
سجدہ کرنے سے مراد نماز ہے۔ یعنی اے نبی، تم بےخوف اسی طرح نماز پڑھتے رہو جس طرح پڑھتے رہے ہو، اور اس کے ذریعہ سے اپنے رب کا قرب حاصل کرو۔ صحیح مسلم وغیرہ میں حضرت ابوہریرہ کی روایت ہے کہ " بندہ سب سے زیادہ اپنے رب سے اس وقت قریب ہوتا ہے جب وہ سجدہ میں ہوتا ہے " اور مسلم میں حضرت ابوہریرہ کی یہ روایت بھی آئی ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ یہ آیت پڑھتے تھے تو سجدہ تلاوت ادا فرماتے تھے۔