Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 97. Al-Qadr · Ayah 4

Tafseer
  1. تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ﴿4﴾

    1. تَنَزَّلُاترتے ہیں
    2. الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
    3. وَالرُّوْحُاور روح
    4. فِيْهَااس میں
    5. بِاِذْنِحکم سے
    6. رَبِّهِمْان کے رب کے
    7. مِنْسے
    8. كُلِّ اَمْرٍہر حکم
Translation · Tafheem-ul-Quran
فرشتے اور رُوح 3 اُس میں اپنے ربّ کے اِذن سے ہر حکم لے کر اُترتے ہیں۔ 4
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة القدر 3 روح سے مراد جبریل ؑ ہیں جن کے فضل و شرف کی بنا پر ان کا ذکر فرشتوں سے الگ کیا گیا ہے۔ سورة القدر 4 یعنی وہ بطور خود نہیں آتے بلکہ اپنے رب کے اذن سے آتے ہیں۔ اور ہر حکم سے مراد وہی ہے جسے سورة دخان آیت 5 میں امر حکیم (حکیمانہ کام) کہا گیا ہے۔