تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 120
وَ لَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْیَهُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ١ؕ قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰى١ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍؔ﴿120﴾
- وَلَنْ تَرْضٰىاور ہرگز راضی نہ ہوں گے
- عَنْکَآپ سے
- الْيَهُوْدُیہودی
- وَلَااور نہ
- النَّصَارٰىنصاری
- حَتّٰىجب تک
- تَتَّبِعَآپ پیروی نہ کریں
- مِلَّتَهُمْان کا دین
- قُلْکہ دیں
- اِنَّبیشک
- هُدَى اللہِاللہ کی ہدایت
- هُوَ الْهُدٰىوہی ہدایت
- وَلَئِنِاور اگر
- اتَّبَعْتَآپ نے پیروی کی
- اَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات
- بَعْدَ ۔ الَّذِيبعد۔ وہ جو کے (جبکہ)
- جَآءَکَآگیا آپ کے پاس
- مِنَسے
- الْعِلْمِعلم
- مَا لَکَنہیں آپ کیلئے
- مِنَسے
- اللہِاللہ
- مِنْ وَلِيٍّکوئی حمایت کرنے والا
- وَلَا نَصِيرٍاور نہ مددگار
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اور (اے پیغمبر، ) نہ تو یہودی تم سے راضی ہوں گے اور نہ نصاریٰ تاوقتیکہ تم ان ہی کے مذہب کی پیروی نہ کرو۔ (اے پیغمبر، ) ان لوگوں سے کہہ دو کہ اللہ کی ہدایت ہی (اصلی) ہدایت ہے اور (اے پیغمبر، ) اگر اس کے بعد کہ تمہارے پاس علم آچکا ہے تم ان کی خواہشوں پر چلے تو پھر تم کو اللہ (کے غضب) سے بچانے والا نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار۔