تفسیر الکتاب

Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 121

  1. اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ۠ع﴿121﴾

    1. الَّذِينَجنہیں
    2. اٰتَيْنَاهُمُہم نے دی
    3. الْكِتَابَکتاب
    4. يَتْلُوْنَهٗاس کی تلاوت کرتے ہیں
    5. حَقَّحق
    6. تِلَاوَتِهٖاس کی تلاوت
    7. اُولٰئِکَوہی لوگ
    8. يُؤْمِنُوْنَایمان رکھتے ہیں
    9. بِهٖاس پر
    10. وَ مَنْاور جو
    11. يَكْفُرْ بِهٖانکار کریں اسکا
    12. فَاُولٰئِکَوہی
    13. هُمُ الْخَاسِرُوْنَوہ خسارہ پانے والے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ اس کے پڑھنے کا حق ہے۔ وہ لوگ اس (قرآن) پر ایمان لے آئیں گے۔ اور جو اس کے منکر ہوں تو وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔
Tafseer-al-Kitaab

[81] یعنی جو اہل کتاب ضد اور ہٹ دھرمی سے کام نہیں لیتے وہ خود اپنی کتاب کے مطالعہ سے قرآن کی حقانیت و صداقت کے قائل ہوجائیں گے اور اس پر ایمان لے آئیں گے۔