تفسیر الکتاب

Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 17

  1. مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِی اسْتَوْقَدَ نَارًا١ۚ فَلَمَّاۤ اَضَآءَتْ مَاحَوْلَهٗ ذَهَبَ اللّٰهُ بِنُوْرِهِمْ وَ تَرَكَهُمْ فِیْ ظُلُمٰتٍ لَّا یُبْصِرُوْنَ﴿17﴾

    1. مَثَلُهُمْان کی مثال
    2. کَمَثَلِجیسے مثال
    3. الَّذِياس شخص
    4. اسْتَوْقَدَجس نے بھڑکائی
    5. نَارًاآگ
    6. فَلَمَّاپھر جب
    7. أَضَاءَتْروشن کردیا
    8. مَا حَوْلَهُاس کا اردگرد
    9. ذَهَبَچھین لی
    10. اللَّهُاللہ
    11. بِنُورِهِمْان کی روشنی
    12. وَتَرَکَهُمْاور انہیں چھوڑدیا
    13. فِي ظُلُمَاتٍاندھیروں میں
    14. لَا يُبْصِرُونَوہ نہیں دیکھتے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی اور پھر جب آگ نے اس کے ارد گرد کو روشن کردیا تو اللہ نے اس کا نور (بصارت) سلب کرلیا اور اس کو اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ (اب) اسے کچھ نہیں سوجھتا۔
Tafseer-al-Kitaab

[12] یعنی جب پیغمبر نے نور ایمان پھیلایا تو اہل بصیرت پر تو ساری حقیقتیں روشن ہوگئیں مگر منافق جو نفس پرستی میں اندھے ہو رہے تھے ان کو اس روشنی میں کچھ نظر نہ آیا۔