تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 173
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ بِهٖ لِغَیْرِ اللّٰهِ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿173﴾
- اِنَّمَادر حقیقت
- حَرَّمَحرام کیا
- عَلَيْكُمُتم پر
- الْمَيْتَةَمردار
- وَالدَّمَاور خون
- وَلَحْمَاور گوشت
- الْخِنْزِيْرِسور
- وَمَآاور جو
- اُهِلَّپکارا گیا
- بِهٖاس پر
- لِغَيْرِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- فَمَنِپس جو
- اضْطُرَّلاچار ہوجائے
- غَيْرَ بَاغٍنہ سرکشی کرنے والا
- وَّلَااور نہ
- عَادٍحد سے بڑھنے والا
- فَلَاتو نہیں
- اِثْمَگناہ
- عَلَيْهِاس پر
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌرحم کرنے والا ہے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اس نے تم پر مردار (جانور) اور خون اور سور کا گوشت حرام کیا ہے اور (نیز) وہ (جانور) جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔ لیکن جو شخص (بھوک سے) بےقرار ہوجائے (جب کہ وہ) حکم عدولی کرنے والا اور حد (ضرورت) سے تجاوز کرنے والا (بھی) نہ ہو تو اس پر (ان چیزوں میں سے کھا لینے کا) کچھ گناہ نہیں۔ بیشک اللہ بخشنے والا ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
Tafseer-al-Kitaab
[108] اس آیت میں حرام چیز کے استعمال کرنے کی اجازت تین شرطوں کے ساتھ دی گئی ہے، ایک یہ کہ شدت بھوک سے معلوم ہوتا ہو کہ دم نکلا جا رہا ہے لیکن حلال غذا کی دستیابی کا کوئی امکان نہیں۔ دوسرے یہ کہ نیت اور ارادہ قانون شکنی کا نہ ہو، تیسرے یہ کہ محض بقدر ضرورت کھائے۔ یہ نہ ہو کہ خوب سیر ہو کر کھانے لگے۔