تفسیر الکتاب

Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 184

  1. اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ١ؕ وَ عَلَى الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَهٗ فِدْیَةٌ طَعَامُ مِسْكِیْنٍ١ؕ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ١ؕ وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿184﴾

    1. اَيَّامًاچند دن
    2. مَّعْدُوْدٰتٍگنتی کے
    3. فَمَنْپس جو
    4. كَانَہو
    5. مِنْكُمْتم میں سے
    6. مَّرِيْضًابیمار
    7. اَوْیا
    8. عَلٰيپر
    9. سَفَرٍسفر
    10. فَعِدَّةٌتو گنتی
    11. مِّنْسے
    12. اَ يَّامٍ اُخَرَدوسرے (بعد کے) دن
    13. وَعَلَياور پر
    14. الَّذِيْنَجو لوگ
    15. يُطِيْقُوْنَهٗطاقت رکھتے ہیں
    16. فِدْيَةٌبدلہ
    17. طَعَامُکھانا
    18. مِسْكِيْنٍنادار
    19. فَمَنْپس جو
    20. تَطَوَّعَخوشی سے کرے
    21. خَيْرًاکوئی نیکی
    22. فَهُوَتو وہ
    23. خَيْرٌ لَّهٗبہتر اس کے لیے
    24. وَاَنْاور اگر
    25. تَصُوْمُوْاتم روزہ رکھو
    26. خَيْرٌ لَّكُمْبہتر تمہارے لیے
    27. اِنْاگر
    28. كُنْتُمْتم ہو
    29. تَعْلَمُوْنَجانتے ہو
Translation · Tafseer-al-Kitaab
(یہ روزے کے) چند مقررہ دن ہیں، پھر جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا سفر میں ہو تو (اس کے لئے اجازت ہے کہ) دوسرے دنوں میں (روزے رکھ کر) گنتی (پوری کرلے) اور جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہیں (پھر نہ رکھیں) تو ان کے ذمہ (ایک روزے کا) فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔ پھر جو کوئی اپنی خوشی سے زیادہ نیکی کرے تو یہ اس کے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر تم سمجھو تو روزہ رکھنا (بہرحال) تمہارے حق میں بہتر ہے۔
Tafseer-al-Kitaab

[117] یہ رعایت کہ جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہیں اور پھر نہ رکھیں تو ان کے ذمہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔ اس دوسرے حکم کے تحت جو اگلی آیت میں آ رہا ہے منسوخ کردی گئی۔

[118] یعنی ایک سے زیادہ آدمیوں کو کھانا کھلائے یا فدیہ کے ساتھ روزہ بھی رکھے۔