تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 223
نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ١۪ فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰى شِئْتُمْ١٘ وَ قَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ مُّلٰقُوْهُ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿223﴾
- نِسَآؤُكُمْعورتیں تمہاری
- حَرْثٌکھیتی
- لَّكُمْتمہاری
- فَاْتُوْاسو تم آؤ
- حَرْثَكُمْاپنی کھیتی
- اَنّٰىجہاں سے
- شِئْتُمْتم چاہو
- وَقَدِّمُوْااور آگے بھیجو
- لِاَنْفُسِكُمْاپنے لیے
- وَاتَّقُوااور دوڑو
- اللّٰهَاللہ
- وَاعْلَمُوْٓااور تم جان لو
- اَنَّكُمْکہ تم
- مُّلٰقُوْهُملنے والے اس سے
- وَبَشِّرِاور خوشخبری دیں
- الْمُؤْمِنِيْنَایمان والے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
تمہاری بیویاں (گویا) تمہاری کھیتیاں ہیں تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو جاؤ اور اپنے مستقبل کا بھی سروسامان کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ تم کو اس کے حضور میں حاضر ہونا ہے۔ اور (اے پیغمبر، ) جو (تمہاری ہدایات کو) مان لیں انہیں (فلاح وسعادت کی) خوشخبری دے دو ۔
Tafseer-al-Kitaab
[153] عورت کھیتی ہے اور مرد کاشت کار اور نطفہ بیج۔ جس طرح کھیت میں بیج ڈالنے کا مقصد پیداوار حاصل کرنا ہے اسی طرح مباشرت کا مقصد افزائش نسل ہے محض قضاء شہوت نہیں۔
[154] مطلب یہ ہے کہ تخم ریزی کا ہی ارادہ ہونا چاہئے اور وہیں ہونا چاہئے جہاں تخم ریزی ممکن ہے، البتہ شریعت کو اس سے بحث نہیں کہ تم نسل کی تخم ریزی کے لئے کونسا طریقہ اختیار کرتے ہو۔
[155] یعنی اپنی نسل برقرار رکھنے کی کوشش کرو تاکہ تمہارے بعد تمہاری جگہ دوسرے کام کرنے والے پیدا ہوں۔