تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 224
وَ لَا تَجْعَلُوا اللّٰهَ عُرْضَةً لِّاَیْمَانِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْا وَ تَتَّقُوْا وَ تُصْلِحُوْا بَیْنَ النَّاسِ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴿224﴾
- وَلَا تَجْعَلُوااور نہ بناؤ
- اللّٰهَاللہ
- عُرْضَةًنشانہ
- لِّاَيْمَانِكُمْاپنی قسموں کے لیے
- اَنْکہ
- تَبَرُّوْاتم حسن سلوک کرو
- وَاور
- تَتَّقُوْاپرہیزگاری کرو
- وَتُصْلِحُوْااور صلح کراؤ
- بَيْنَدرمیان
- النَّاسِلوگ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- سَمِيْعٌسنے والا
- عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اور (مسلمانو) اللہ (کے نام) کو اپنی قسموں کے لئے آڑ نہ بناؤ یہ کہ (لوگوں کے ساتھ) نیکی کرنے، پرہیزگاری (کی راہ) اختیار کرنے اور لوگوں کے درمیان صلح صفائی کرانے سے باز رہو اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔
Tafseer-al-Kitaab
[156] عرب میں ایک جاہلانہ دستور تھا کہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ بیٹھتے تھے کہ ہم فلاں فلاں کام نیکی کا، تقوی کا، اصلاح خلق کا نہ کریں گے اور جب کوئی کہتا تو یہی عذر پیش کردیتے کہ ہم تو قسم کھاچکے ہیں۔ یہ آیت اسی شعار جاہلی کی تردید میں ہے۔