تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 229
اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ١۪ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِیْحٌۢ بِاِحْسَانٍ١ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ شَیْئًا اِلَّاۤ اَنْ یَّخَافَاۤ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا فِیْمَا افْتَدَتْ بِهٖ١ؕ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَا١ۚ وَ مَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴿229﴾
- اَلطَّلَاقُطلاق
- مَرَّتٰنِدو بار
- فَاِمْسَاكٌپھر روک لینا
- بِمَعْرُوْفٍدستور کے مطابق
- اَوْیا
- تَسْرِيْحٌرخصت کرنا
- بِاِحْسَانٍحسنِ سلوک سے
- وَلَااور نہیں
- يَحِلُّجائز
- لَكُمْتمہارے لیے
- اَنْکہ
- تَاْخُذُوْاتم لے لو
- مِمَّآاس سے جو
- اٰتَيْتُمُوْھُنَّتم نے دیا ان کو
- شَيْئًاکچھ
- اِلَّآسوائے
- اَنْکہ
- يَّخَافَآدونوں اندیشہ کریں
- اَلَّاکہ نہ
- يُقِيْمَاوہ قائم رکھ سکیں گے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَاِنْپھر اگر
- خِفْتُمْتم ڈرو
- اَلَّا يُقِيْمَاکہ وہ قائم نہ رکھ سکیں گے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَلَاجُنَاحَتو گناہ نہیں
- عَلَيْھِمَاان دونوں پر
- فِيْمَااس میں جو
- افْتَدَتْعورت بدلہ دے
- بِهٖاس کا
- تِلْكَیہ
- حُدُوْدُ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَلَاپس نہ
- تَعْتَدُوْھَاآگے بڑھو اس سے
- وَمَنْاور جو
- يَّتَعَدَّآگے بڑھتا ہے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- فَاُولٰٓئِكَپس وہی لوگ
- ھُمُوہ
- الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
[158] طلاق دینے کا طریقہ ہے کہ وہ تین مرتبہ، تین مجلسوں میں، تین مہینوں میں اور یکے بعد دیگرے واقع ہوتی ہے۔ تیسری طلاق سے پہلے تک رجوع کا موقعہ باقی رہتا ہے۔ تیسری طلاق کے بعد رجوع کی گنجائش نہیں۔
[159] یعنی اگر ایسی صورت پیش آجائے کہ شوہر طلاق نہ دینا چاہتا ہو، نہ اس کی طرف سے کوئی قصور ہو لیکن کسی وجہ سے آپس میں بنتی نہ ہو اور اندیشہ پیدا ہوگیا ہو کہ ازدواجی زندگی کے فرائض ادا نہ ہو سکیں گے تو اس صورت میں اگر عورت کہے کہ اپنا مہر یا اس کا کوئی حصہ چھوڑ دیتی ہوں اور شوہر اس کے بدلہ میں طلاق دیدے تو ایسی معاملت جائز ہے۔ طلاق کی اس صورت کا نام جس میں طلاق کی خواستگار عورت ہو شرعی اصطلاح میں خلع ہے۔