تفسیر الکتاب

Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 238

  1. حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰى١ۗ وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ﴿238﴾

    1. حٰفِظُوْاتم حفاظت کرو
    2. عَلَي الصَّلَوٰتِنمازوں کی
    3. وَاور
    4. الصَّلٰوةِنماز
    5. الْوُسْطٰىدرمیانی
    6. وَاور
    7. قُوْمُوْاکھڑے رہو
    8. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    9. قٰنِتِيْنَفرمانبردار (جمع)
Translation · Tafseer-al-Kitaab
(مسلمانو) اپنی نمازوں کی نگہداشت رکھو اور (خصوصاً ) بیچ والی نماز کی اور اللہ کے آگے عاجز بنے ہوئے کھڑے ہوا کرو۔
Tafseer-al-Kitaab

[166] یعنی پنجگانہ فرض نمازوں کو ان کے اوقات پر ارکان و شرائط کے ساتھ ادا کرتے رہو۔ اس میں پانچوں نمازوں کی فرضیت کا بیان ہے۔ نیز اولاد و ازواج کے مسائل کے درمیان میں نماز کا ذکر فرمانا اس نتیجہ پر

پہنچاتا ہے کہ نماز ہی وہ چیز ہے جو انسان کے دل میں اللہ کا خوف، نیکی و پاکیزگی کے جذبات اور احکام الٰہی کی اطاعت کا مادہ پیدا کرتی ہے اور اسے راستی پر قائم رکھتی ہے۔

[167] یعنی نماز عصر کہ یہ وقت دنیا کے کاروبار میں مشغول رہنے کا ہے۔ اسی وجہ سے اس نماز کی بڑی تاکید اور بڑی فضیلت ہے۔