تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 239
فَاِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُكْبَانًا١ۚ فَاِذَاۤ اَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ﴿239﴾
- فَاِنْپھر اگر
- خِفْتُمْتمہیں ڈر ہو
- فَرِجَالًاتو پیادہ پا
- اَوْیا
- رُكْبَانًاسوار
- فَاِذَآپھر جب
- اَمِنْتُمْتم امن پاؤ
- فَاذْكُرُواتو یاد کرو
- اللّٰهَاللہ
- كَمَاجیسا کہ
- عَلَّمَكُمْاس نے تمہیں سکھایا
- مَّاجو
- لَمْ تَكُوْنُوْاتم نہ تھے
- تَعْلَمُوْنَجانتے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
پھر اگر تمہیں (دشمن کا) ڈر ہو تو پیدل ہو یا سوار، (جس حالت میں بھی ہو اور جس طرح بھی بن پڑے نماز پڑھ لو) پھر جب تم مطمئن ہوجاؤ تو اللہ کو یاد کیا کرو جس طرح اس نے تمہیں سکھا دیا ہے (اور) جس کو تم پہلے جانتے نہ تھے۔