تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 261
مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنْۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ﴿261﴾
- مَثَلُمثال
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يُنْفِقُوْنَخرچ کرتے ہیں
- اَمْوَالَھُمْاپنے مال
- فِيْمیں
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- كَمَثَلِمانند
- حَبَّةٍایک دانہ
- اَنْۢبَتَتْاگیں
- سَبْعَسات
- سَنَابِلَبالیں
- فِيْمیں
- كُلِّ سُنْۢبُلَةٍہر بال
- مِّائَةُسو
- حَبَّةٍدانہ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يُضٰعِفُبڑھاتا ہے
- لِمَنْجس کے لیے
- يَّشَآءُچاہتا ہے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- وَاسِعٌوسعت والا
- عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Tafseer-al-Kitaab
جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کی (خیرات کی) مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیں پیدا ہوئیں (اور) ہر بال میں سو دانے ہوں۔ (اسی طرح) اللہ جس کو چاہتا ہے بڑھا کر عطا فرماتا ہے اور اللہ بڑا وسعت والا (اور سب کچھ) جاننے والا ہے۔