تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 34
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰى وَ اسْتَكْبَرَ١٘ۗ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ﴿34﴾
- وَاور
- اِذْجب
- قُلْنَاہم نے کہا
- لِلْمَلٰٓئِکَةِفرشتوں کو
- اسْجُدُوْاتم سجدہ کرو
- لِاٰدَمَآدم کو
- فَسَجَدُوْاتو انہوں نے سجدہ کیا
- اِلَّاسوائے
- اِبْلِیْسَابلیس
- اَبٰىاس نے انکار کیا
- وَ اسْتَكْبَرَاور تکبر کیا
- وَکَانَاور ہوگیا
- مِنَ الْکَافِرِیْنَکافروں سے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے انکار کیا اور تکبر میں آگیا اور نافرمانوں میں سے ہوگیا۔
Tafseer-al-Kitaab
[28] ابلیس کے معنی ہیں انتہائی مایوس۔ یہ کوئی فرشتہ نہ تھا بلکہ جن تھا اسی کو شیطان بھی کہا جاتا ہے۔ فرشتوں کو آدم کے آگے سجدہ کروانے کے معنی یہ تھے کہ وہ تمام مخلوق بھی آدم کی تعظیم کرے جو فرشتوں کے زیر انتظام تھی۔
اس مخلوق میں سے صرف ابلیس نے سجدہ کرنے سے انکار کیا۔