تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 35
وَ قُلْنَا یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَ كُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَیْثُ شِئْتُمَا١۪ وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿35﴾
- وَقُلْنَااور ہم نے کہا
- يَا آدَمُاے آدم
- اسْكُنْتم رہو
- اَنْتَتم
- وَزَوْجُکَاور تمہاری بیوی
- الْجَنَّةَجنت
- وَكُلَااور تم دونوں کھاؤ
- مِنْهَااس میں سے
- رَغَدًااطمینان سے
- حَيْثُجہاں
- شِئْتُمَاتم چاہو
- وَلَا تَقْرَبَااور نہ قریب جانا
- هٰذِهِاس
- الشَّجَرَةَدرخت
- فَتَكُوْنَاپھر تم ہوجاؤگے
- مِنَ الظَّالِمِیْنَظالموں سے
[29] ظلم حق تلفی کو کہتے ہیں۔ ظالم وہ ہے جو کسی کا حق تلف کرے۔ اللہ کی نافرمانی سے تین بنیادی حقوق تلف ہوتے ہیں۔
اول اللہ کا حق کیونکہ وہ اس کا مستحق ہے کہ اس کی فرمانبرداری کی جائے۔ دوم ان تمام چیزوں کے حقوق جن کو اس نے اس نافرمانی کے ارتکاب میں استعمال کیا۔ چاہے وہ اس کے اپنے اعضاء ہوں یا دوسرے انسان اور اشیاء ان کا اس پر یہ حق تھا کہ وہ صرف اللہ کی ہی مرضی کے مطابق ان کو استعمال کرے مگر جب اس کی مرضی کے خلاف ان کو استعمال کیا تو درحقیقت ان پر ظلم کیا۔
سوم خود اپنا حق کیونکہ اس پر اس کی ذات کا یہ حق ہے کہ اسے تباہی سے بچائے مگر اللہ کی نافرمانی کر کے اپنے آپ کو سزا کا مستحق بناتا ہے تو دراصل اپنی ذات پر ظلم کرتا ہے۔