تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 58
وَ اِذْ قُلْنَا ادْخُلُوْا هٰذِهِ الْقَرْیَةَ فَكُلُوْا مِنْهَا حَیْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَّ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّ قُوْلُوْا حِطَّةٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطٰیٰكُمْ١ؕ وَ سَنَزِیْدُ الْمُحْسِنِیْنَ﴿58﴾
- وَاِذْ قُلْنَااور جب ہم نے کہا
- ادْخُلُوْاتم داخل ہو
- هٰذِهِاس
- الْقَرْيَةَبستی
- فَكُلُوْاپھر کھاؤ
- مِنْهَااس سے
- حَيْثُ شِئْتُمْجہاں سے تم چاہو
- رَغَدًابا فراغت
- وَادْخُلُوْااور تم داخل ہو
- الْبَابَدروازہ
- سُجَّدًاسجدہ کرتے ہوئے
- وَقُوْلُوْااور کہو
- حِطَّةٌبخش دے
- نَغْفِرْہم بخش دیں گے
- لَكُمْتمہیں
- خَطَايَاكُمْتمہاری خطائیں
- وَسَنَزِيْدُاور ہم عنقریب زیادہ دیں گے
- الْمُحْسِنِیْنَنیکی کرنے والوں کو
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے کہا تھا کہ اس بستی میں (جو تمہارے سامنے ہے) داخل ہوجاؤ اور اس میں جہاں سے چاہو خوب کھاؤ (پیو) اور دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور کہتے جانا حطۃ ہم تمہاری خطائیں معاف کردیں گے اور نیکوکاروں کو مزید فضل و کرم سے نوازیں گے۔
Tafseer-al-Kitaab
[46] یعنی ہمارے گناہ معاف فرما۔