تفسیر الکتاب

Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 57

  1. وَ ظَلَّلْنَا عَلَیْكُمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى١ؕ كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمُوْنَا وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿57﴾

    1. وَظَلَّلْنَااور ہم نے سایہ کیا
    2. عَلَيْكُمُتم پر
    3. الْغَمَامَبادل
    4. وَاَنْزَلْنَااور ہم نے اتارا
    5. عَلَيْكُمُتم پر
    6. الْمَنَّ وَالسَّلْوٰىمن اور سلوا
    7. كُلُوْاتم کھاؤ
    8. مِنْ ۔ طَيِّبَاتِسے۔ پاک
    9. مَا رَزَقْنَاكُمْجو ہم نے تمہیں دیں
    10. وَ مَاظَلَمُوْنَااور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا
    11. وَلَٰكِنْلیکن
    12. کَانُوْاتھے
    13. اَنْفُسَهُمْاپنی جانیں
    14. يَظْلِمُوْنَوہ ظلم کرتے تھے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اور ہم نے تم پر ابر کا سایہ کیا اور من وسلویٰ بھی اتارا (اور کہا کہ) جو پاک چیزیں ہم نے تم کو دی ہیں انہیں کھاؤ اور انہوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے۔
Tafseer-al-Kitaab

[44] من وسلویٰ قدرتی غذائیں تھیں جو بنی اسرائیل کو مہاجرت کے زمانے میں جزیرہ نمائے سینا میں چالیس سال تک ملتی رہیں۔ من سوکھے دھنیے کی مانند تھا اور سلویٰ ایک قسم کا بٹیر۔

[45] یعنی ان نعمتوں کو پا کر شکرگزار بننے کی بجائے ان کی ناقدری اور اللہ کی نافرمانی کرتے رہے۔