تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 62
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ النَّصٰرٰى وَ الصّٰبِئِیْنَ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ١۪ۚ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ﴿62﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِیْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَالَّذِیْنَاور جو لوگ
- هَادُوْایہودی ہوئے
- وَالنَّصَارَىٰاور نصرانی
- وَالصَّابِئِیْنَاور صابی
- مَنْجو
- اٰمَنَایمان لائے
- بِاللّٰہِاللہ پر
- وَالْيَوْمِ الْآخِرِاور روز آخرت پر
- وَعَمِلَ صَالِحًااور نیک عمل کرے
- فَلَهُمْتو ان کے لیے
- اَجْرُهُمْان کا اجر ہے
- عِنْدَ رَبِّهِمْان کے رب کے پاس
- وَلَا خَوْفٌاور نہ کوئی خوف ہوگا
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَااور نہ
- هُمْوہ
- يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
بیشک جو لوگ (پیغمبر اسلام پر) ایمان لا چکے ہیں (وہ ہوں) ، یہودی، عیسائی (ہوں) یا صابی (غرض) جو بھی اللہ اور روز آخرت پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو ان (سب) کے لئے ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور ان کے لئے نہ تو کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
Tafseer-al-Kitaab
[94] اہل کتاب کا ایک فرقہ جو خود کو یحییٰ (علیہ السلام) کا پیرو کار کہتا تھا۔
[05] یعنی اعتقاد صحیح اور عمل صالح یہی دو شرائط نجات ہیں اور ان دو کی تصحیح کے بعد قوم، نسل وغیرہ کی ساری نسبتیں ہیچ ہیں۔ یہ اس واسطے فرمایا کہ بنی اسرائیل اس بات پر مغرور تھے کہ ہم پیغمبروں کی اولاد ہیں اور اس لئے ہم ہر طرح سے اللہ کے نزدیک دوسروں سے بہتر ہیں اور ہمارے عقائد و اعمال خواہ کیسے ہی ہوں نجات ہمارا مقدر ہے۔